حکومت کو مذاکرات کیلئے ماحول بنانا ہوگا :بیرسٹرگوہر
راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حکومت کو مذاکرات کیلئے ماحول بنانا ہوگا۔۔۔
ایک جانب ہمارے لوگوں کو سزائیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے ۔اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی، ہم نے بھی کہا سیاسی معاملات کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقات ہوجائے ، ملاقاتیں ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی ملاقات بھی ہونی چاہئے ۔ 36 ہفتے گزر گئے ملاقات نہیں ہوئی اس سے تشویش بڑھتی ہے۔