مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، جائز مطالبہ : وزیراعظم آزاد کشمیر

مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، جائز مطالبہ : وزیراعظم آزاد کشمیر

بحث کیلئے اسمبلی موزوں ترین جگہ ،سیاسی حقوق حاصل کرنیکا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں:فیصل راٹھور 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں،رائے یا فارمولا ہے تو شیئر نہیں کیا ، ن لیگ سے بات ہوئی تو رد عمل دینگے :طارق فضل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ایک بامعنی بحث کا متقاضی ہے ، مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے پر بحث کیلئے موزوں ترین جگہ قانون ساز اسمبلی ہے ۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حقوق حاصل کرنے کا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ہے ، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں، جہاں تک مہاجرین کی نشستوں کا تعلق ہے تو ان کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے وزیراعظم آزادکشمیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور نے اگر کوئی رائے دی یا فارمولا ہے تو شیئر نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا رپورٹس پر ہم اپنی رائے نہیں دے سکتے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر مسلم لیگ ن سے کوئی بات کریں گے تو اپنا رد عمل دیں گے ۔ ہمارا مؤقف ہے کہ 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں،خاتمے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے ۔ الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کوئی فیصلہ کرے تو وہ ترمیم کر سکتی ہے ، 12 نشستیں ابھی بحال ہیں اور بحال رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں