صدر سے مراد شاہ ، سرفراز بگٹی کی ملاقات ، صوبائی امور پر گفتگو

صدر سے مراد شاہ ، سرفراز بگٹی کی ملاقات ، صوبائی امور پر گفتگو

آصف زردا ری کی قومی دن پر کینیڈا کے گورنر جنرل اور عوام کو مبارک باد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ دریں اثنا صدر آصف علی زرداری نے کینیڈا کی گورنر جنرل لوئیس آربر اور کینیڈا کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں