کوٹ رادھاکشن :چلتی ٹرین سے اترنے والا رینجرز اہلکار جاں بحق

کوٹ رادھاکشن :چلتی ٹرین سے  اترنے والا رینجرز اہلکار جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا)کوٹ رادھاکشن میں چلتی ٹرین سے اترنے والا رینجرز اہلکار جاں بحق، تفصیل کے مطابق ضلع سانگھڑ کا رہائشی رینجرز اہلکار غلام علی ولد غلام اصغر کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جب ٹرین کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر رکنے کے قریب تھی تو شدید گرمی کے باعث وہ پانی بھرنے کے لیے چلتی ٹرین سے نیچے اترا۔ اس دوران وہ ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کے بعد پٹری پر گرنے سے ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں