ملتان ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ ناکام،2خواتین آف لوڈ

ملتان ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ ناکام،2خواتین آف لوڈ

عقیلہ،نمرہ ایڈیٹ شدہ دستاویز پر سعودیہ جانے کی کوشش کررہی تھیں موبائل فونز سے مشتبہ ٹریول ایجنٹس سے رابطوں کے شواہد بھی برآمد

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ کی منظم کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2خواتین مسافر کو آف لوڈ کر دیاخواتین مسافروں میں عقیلہ بتول اور نمرہ احسن شامل تعلق ملتان سے ہے ۔خواتین مسافر عمرے کے غرض سے پرواز نمبر PA870کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں، مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک قرار دے کر ویریفیکیشن کاؤنٹر ریفر کیا گیا ترجمان کا کہنا ہے کہ ویریفیکیشن کے دوران دونوں مسافر اپنے قیام، مالی وسائل اور سفر کے اخراجات کے ذرائع کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔

عقیلہ بتول نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ اور اقامہ جبکہ نمرہ احسن نے اپنے بھائی کے اقامہ کی ڈیجیٹل کاپیاں پیش کیں۔جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ پیش کی گئیں ڈیجیٹل دستاویزات ایڈیٹ شدہ تھیں اور سرکاری ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔مزید تفتیش کے دوران دونوں خواتین کے موبائل فونز سے مشتبہ ٹریول ایجنٹس سے رابطوں کے شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ، مسافر سفری دستاویزات کی مبینہ طور پر فراہمی اور انتظامات کرنے کے حوالے سے ایجنٹوں سے رابطے میں تھیں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں