خاتون کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت
ننکانہ صاحب(خبر نگار)تین سال قبل تھانہ واربرٹن کے علاقے مصطفی آباد میں آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ شمائلہ یعقوب سدھو نے۔۔۔
مرکزی ملزم مشتاق کو دو مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی جبکہ شریک ملزمہ صغراں بی بی کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم دیا۔استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 2023ء میں تھانہ واربرٹن کے نواحی گاؤں مصطفی آباد میں اقراء بی بی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔