پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل اور ٹیکس وصولی کے اختیارکیخلاف تمام اپیلیں مسترد

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی  تشکیل اور ٹیکس وصولی کے  اختیارکیخلاف تمام اپیلیں مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل اور ٹیکس وصولی کے اختیارکیخلاف تمام اپیلیں مسترد کر دیں۔

 عدالت نے پی آراے کا وجود، افسروں کی تقرریاں اور ٹیکس وصولی کے اقدامات قانون کے مطابق درست قرار دے دئیے ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پی آراے کو قانونی تحفظ دینے والی ترامیم آئین کے مطابق ہیں،پنجاب اسمبلی کے پاس ٹیکس لگانے اور پرانے  سرکاری فیصلوں کو قانونی شکل دینے کا پورا اختیار ہے ،قانون ساز اسمبلی قانون میں تبدیلی اور پرانے عدالتی فیصلے کے اثر کو ختم کر سکتی ہے ،نئے قانون کے بعد اب پی آراے یکم جولائی 2012 سے ہی قانونی طور پر قائم شدہ ادارہ مانا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں