سانحہ بلدیہ کیس:حکومت سندھ کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست
کراچی (عبدالحسیب خان) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ملزموں کی بریت کے خلاف حکومت سندھ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق، قانون اور ریکارڈ پر موجود اہم شواہد کو نظر انداز کیا گیا جس کے باعث انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوا۔ نظر ثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں متعدد قانونی اور حقائق پر مبنی غلطیاں موجود ہیں، جن پر نظرثانی ضروری ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اہم بیانات کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ 10 جون 2026 کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لیا جائے ، مقدمے کے ریکارڈ، شواہد اور قانونی نکات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور قانون کے مطابق مناسب فیصلہ صادر کیا جائے۔