چینی برآمد کرنیکی اجازت دی جائے ،شوگر ملز ایسوسی ایشن

چینی برآمد کرنیکی اجازت دی جائے ،شوگر ملز ایسوسی ایشن

13 لاکھ ٹن چینی سرپلس ہے ،حکومت نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی چینی برآمد کی اجازت نہ ملی تو کاشتکار متاثر،اگلا سیزن تاخیر سے شروع ہوگا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اضافی چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ،شوگر ملز ایسوسی ایشن (نارتھ زون)کی جنرل باڈی کا اجلاس چیئرمین چودھری اسلم کی زیر صدارت ہوا،اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے جولائی 2025 میں 70 لاکھ ٹن سے اضافی چینی برآمد کرنے کا تحریری وعدہ کیا تھا ،شوگر سیکٹر کوجون 2026 تک ڈی ریگولیٹ کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا لیکن حکومت نے ان وعدوں کی پاسداری نہیں کی ، 66 لاکھ ٹن چینی کی ملکی کھپت نکال کر 13 لاکھ ٹن چینی سرپلس ہے ، شوگر ملیں لاگت سے بہت کم پر چینی 135 روپے فی کلو ایکس مل ریٹ پر فروخت کر رہی ہے اگرسرپلس چینی برآمد کی اجازت نہ ملی تو گنے کے لاکھوں کاشتکار براہِ راست متاثر ہوں گے ،اضافی ذخائر کی موجودگی میں شوگر ملیں اگلا سیزن تاخیر سے شروع کرنے پر مجبور ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں