سوات : جھیل سیف اللہ میں کشتی الٹنے سے 8 سیاح ڈوب گئے، 5 لاشیں نکال لی گئیں

سوات : جھیل سیف اللہ میں کشتی الٹنے سے 8 سیاح ڈوب گئے، 5 لاشیں نکال لی گئیں

کشتی پرایک ہی خاندان کے افرادسوارتھے ،ملاح کوبچالیاگیا،ہسپتال منتقل،ڈوبنے والے 3سیاحوں کی تلاش جاری وزیراعلیٰ اورگورنرخیبرپختونخواکاانسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس،ریسکیو آپریشن مزیدموثربنانے کی ہدایت

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر واقع جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ڈوب گئے ،پانچ لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔ سوات کے علاقہ مہوڈنڈ سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع سیف اللہ جھیل میں ایک ہی خاندان کے 8 جبکہ ملاح سمیت 9 افراد کشتی میں سوار تھے ، اس دوران اچانک حادثہ پیش آگیااور تمام افراد ڈوب گئے ، ملاح کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 5 سیاحوں کی لاشیں سے نکال لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے کالام کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،وزیر اعلٰی خیبرپختونخواسہیل آفریدی اور گورنر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کشتی حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مزید مؤثر بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں