ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دے سکیں ،پی ٹی آئی

 ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دے سکیں ،پی ٹی آئی

وزیر خزانہ نے وعدہ کیا تھا لیکن پھر بھی فنانس بل میں ٹیکس لاگو کردیا گیا،اسد قیصر خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل میں ضم اضلاع کی ذمہ داری ادا کر رہی ،جنید اکبر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دے سکیں ۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ ضم اضلاع کو 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل میں ضم اضلاع کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا ان سخت حالات میں سابق پاٹا اور فاٹا میں انکم ٹیکس اور لیوی لائی جا رہی ہے ۔اس معاملے پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا وزیر خزانہ نے وعدہ کیا تھا لیکن پھر بھی فنانس بل میں ٹیکس لاگو کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں