مریم سانحہ کاہنہ کے ذمہ داروں کو سزا دلوائیں گی:نواز شریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے چھت گرنے سے 14 بچوں کی وفات کے المناک سانحہ پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار گھرانوں سے تعزیت کی ہے ۔
نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہایہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مصمم ارادے کے ساتھ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا، اللہ تعالیٰ بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو کامل شفا اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین