پاکستان،چین امن کیلئے ملکر موثر کردار ادا کر رہے ، اسحاق ڈار

 پاکستان،چین امن کیلئے ملکر موثر کردار ادا کر رہے ، اسحاق ڈار

کمیونسٹ پارٹی نے چین کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا، سالگرہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد (آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے بھی مل کر مؤثر کردار  ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نسلوں پر محیط، غیر متزلزل اور ہر آزمائش پر پوری اترنے والی شراکت داری ہے جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اس تاریخی تعلق کو مضبوط، مستحکم اور مزید وسعت دینے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے دوراندیش ویژن، مؤثر قیادت اور عوام دوست پالیسیوں نے چین کو دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم سٹریٹجک تعاون وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں