ترقیاتی منصوبے ،پہلی سہ ماہی میں مختص بجٹ کا15فیصد جاری ہوگا
دوسری سہ ماہی میں 20فیصد، تیسری 25اور چوتھی میں 40فیصد جاری کیا جائیگا
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ 2027-2026 جاری کرنے، وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔ وزارت خزانہ کی جاری کردہ گائید لائن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال 2026-2027 میں مختص بجٹ کا پہلی سہ ماہی (Quarter 1) میں 15 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 40 فیصد جاری کیا جائے گا ۔