وفاق المدارس:مفتی تقی عثمانی صدر حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ منتخب

وفاق المدارس:مفتی تقی عثمانی صدر حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ منتخب

کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کے مشترکہ انتخابی اجلاس میں مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کو بلامقابلہ دوسری مرتبہ صدر جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری کو مسلسل ساتویں مرتبہ بلامقابلہ ناظم اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔

صدر اور ناظم اعلیٰ آئندہ پانچ سالہ مدت کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت و نظامت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ جامعہ دارالعلوم کراچی میں منعقدہ انتخابی اجلاس میں آزاد کشمیر  اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے وفاق المدارس کے عہدیداران، مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کے ایک ہزار سے زائد ارکان، ممتاز شیوخ الحدیث، جید علما کرام، دینی و سماجی شخصیات اور مدارس دینیہ کے مہتمم و ذمہ داران نے شرکت کی۔انتخابی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے صدر کے لیے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ کے لیے مولانا محمد حنیف جالندھری کے نام پیش کیے ۔ وفاق کی تقریباً 70 سالہ تاریخی روایت کے مطابق مجلس عمومی کے ایک ہزار سے زائد ارکان نے مکمل اتفاق رائے سے دونوں شخصیات کو آئندہ پانچ سال کے لیے بلامقابلہ صدر اور ناظم اعلیٰ منتخب کیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں قائدین کی قیادت میں وفاق المدارس اپنی دینی، تعلیمی اور تنظیمی خدمات کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں