اشیاء کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس لائیں :حافظ نعیم

 اشیاء کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس لائیں :حافظ نعیم

عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو چکیں،پاکستان میں اب بھی مہنگا تیل مل رہا حکومت کمپنیوں کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دے :امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد،لاہور(اپنے رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایران امریکا جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آچکیں، اس لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر تمام ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لائے ،پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر مقرر کی جائے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں عوام کو مہنگا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں،حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دے اور تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ہونے والی کمی کا فائدہ براہ راست صارفین تک منتقل کرے ،پٹرولیم لیوی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز موجود نہیں اس لئے اسے بھی مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں