مری ایکسپریس وے کی مظفرآباد تک توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )میں اہم اجلاس ہوا، جس میں مالی سال کے اختتام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کئی کلیدی فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی اور وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے غیور عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی معاشی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اعلان کیا کہ مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک مزید 70 کلومیٹر توسیع دی جائے گی۔