پٹرول،ڈیزل 1روپیہ97پیسے لٹرسستا،لیوی میں کمی بیشی

پٹرول،ڈیزل 1روپیہ97پیسے لٹرسستا،لیوی میں کمی بیشی

پٹرول کی نئی قیمت 297.53 ہوگئی ، لیوی میں 6.22 روپے اضافہ ڈیزل کی قیمت 309.50روپے مقرر،6.22روپے لیوی کم کر دی مٹی کا تیل 4روپے 9پیسے ، آر ایل این جی 16.17 فیصد تک مہنگی

اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل 1روپیہ97پیسے لٹرسستا کرنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب پٹرول پر لیوی 6 روپے 22پیسے فی لٹر بڑ ھا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پرلیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 رپے 36 پیسے فی لٹر کر دی گئی۔البتہ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لٹر کم کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل پر فی لٹر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے ۔تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے 14 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لٹر تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔دریں اثنا اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کے تین اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ایک درآمدی کارگو کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے ،مئی میں یہ قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی،اسی طرح سوئی سدرن گیس صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں