غیرملکی خواتین کو بازیاب کرانے کے پولیس کے دعوے مشکوک نکلے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی میں غیر ملکی خواتین کو بازیاب کروانے کے لاہور پولیس کے دعوے مشکوک نکلے ۔ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر جاتے شہری نے مشکوک لینڈ کروزر کی پولیس کو اطلاع دی۔۔۔
ملزموں کی لینڈ کروزر گوہاوہ کے قریب دوسری گاڑی سے ٹکرائی،دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے لینڈ کروزر میں موجود غیر ملکی خواتین نے گاڑی سے دوڑ لگا دی اور ایک قریبی دکان میں چلی گئیں۔ٹریفک وارڈن نے خواتین کو تحفظ دیا۔ٹریفک وارڈن نے واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی،تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے خواتین کو تھانے منتقل کیا،پولیس ذرائع کے مطابق خواتین بیرون ملک واپس جارہی تھیں،لیکن گاڑی کے حادثے کی وجہ سے ٹریفک وارڈن گاڑی کو تھانے لیکر آیا، گاڑی کے حادثے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ، گاڑی میں موجود ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔400 کے قریب کیمروں کی مدد سے ملزموں کی شناخت کی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق گوہاوہ سے لیکر 6 کلو میٹر ریڈیس کی جیو ٹیگننگ کی گئی۔ تھانے میں منتقلی کے دوران خاتون سٹیفنی ایڈریانانے فون پر اپنے والد کو آگاہ کیا، غیر ملکی خاتون کے والد نے ایمبیسی کے ذریعے حکومت سے رابطہ کیا۔پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے ،ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔