مسلم کانفرنس نے 45 میں سے 37 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیئے
آزاد کشمیر کے 29، مہاجرین جموں کے 5 ،وادی کے 3 امیدواروں کو ٹکٹ مل گئے ایل اے 1سے چودھری شوکت ، 14 سے سردار عتیق، 23 سے سردار عابد الیکشن لڑینگے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر اسمبلی کے 45 میں سے 37 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے 29، مہاجرین جموں کے 5 اور مہاجرین وادی کے 3 حلقوں کے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹس دے دیئے گئے ۔ حلقہ ایل اے 1 ڈڈیال (میرپور) سے چودھری شوکت علی، ایل اے 3 میرپور سے محمد شکور مغل ، ایل اے 4 کھڑی شریف سے راجہ ظفر معروف ، حلقہ ایل اے 5 برنالہ سے مرزا محمد شفیع ، ایل اے 6سماہنی سے چودھری خضر حیات، حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے راجہ طاہر اقبال ، ایل اے 9نکیال سے سردار عبداللہ طارق ، ایل اے 10 کوٹلی سے ملک محمد رضوان ، ایل اے 11 سہنسہ سے راجہ الیاس ایڈووکیٹ، ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے راجہ صغیر ایڈووکیٹ ، ایل اے 14 دھیرکوٹ سے سردار عتیق خان، ایل اے 15 وسطی باغ سے سردار عبدالرشید چغتائی ، ایل اے 16 شرقی باغ سے ظفر اقبال عباسی ، ایل اے 18 عباس پور سے سید اظہر علی شاہ، ایل اے 19 ہجیرہ سے سردار سلیم ایڈووکیٹ، ایل اے 20 کھائی گلہ سے ڈاکٹر عرفان اشرف ، ایل اے 21 راولاکوٹ سٹی سے سردار اظہر خان ، ایل اے 22 پاچھیوٹ سے سردار نکا الرحمن چغتائی، ایل اے 23 پلندری سے سردار عابد رضا خان، ایل اے 24 بلوچ سے عبدالرؤف ایڈووکیٹ ، ایل اے 25 نیلم ویلی سے عابد عندلیب، ایل اے 26 آٹھمقام (نیلم) سے شمیم علی ملک ،حلقہ ایل اے 27 کوٹلہ سے محمد سلیم اعوان، ایل اے 28 لچھراٹ سے سید یاسر نقوی ، ایل اے 29 مظفرآباد سے سجاد انور عباسی، ایل اے 30 ہٹیاں بالا سے سید تصور عباس ، ایل اے 31کھاوڑا سے راجہ مہتاب ایڈووکیٹ، ایل اے 32 چکار سے سردار اسد شہزاد ، ایل اے 33 لیپہ ویلی سے گوہر زمان ایڈووکیٹ، ایل اے 34 جموں 1 سے چودھری سعود مختار ، ایل اے 35 جموں 2 سے وحید الحق ہاشمی ، ایل اے 36 جموں3سے محمد افضل ہمایوں، ایل اے 37 جموں 4 سے رانا صداقت اللہ ، ایل اے 39 جموں6سے عبدالخطیب چودھری ، ایل اے 42 ویلی 3 سے رانا سرفراز احمد، ایل اے 44 ویلی 5 سے مہر النسا ، ایل اے 45 ویلی 6 سے خواجہ دلاور وانی کو مسلم کانفرنس کا پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔