وزیراعظم کلاؤڈ پروگرام، سٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب

وزیراعظم کلاؤڈ پروگرام، سٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب

10جولائی آخری تاریخ ،13ہزار500ڈالرمالی معاونت اورمشاورت میسر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کلاؤڈ پروگرام کے تحت اہل پاکستانی سٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، پروگرام کیلئے درخواستیں 10 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔اگنائیٹ کے مطابق پروگرام کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے ۔ منتخب سٹارٹ اپس کو کلاؤڈ سروسز کے اخراجات کی  مد میں 13 ہزار 500 ڈالر تک کی مالی معاونت کیساتھ ماہرین کی مشاورتی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔بیان کے مطابق سٹارٹ اپس اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق کسی بھی موزوں کلاؤڈ سروس فراہم کنندہ کا انتخاب کر سکیں گے جبکہ پروگرام انہیں اپنی مصنوعات کی لانچنگ، ٹیسٹنگ اور کاروبار کی توسیع میں معاونت فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں