بہاولنگر :مین ہول کی صفائی کرتے 2 سینٹری ورکر جاں بحق

بہاولنگر :مین ہول کی صفائی  کرتے 2 سینٹری ورکر جاں بحق

بہاولنگر (نامہ نگار )بہاولنگر میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران میونسپل کمیٹی کے 2سینٹری ورکر دم گھٹنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تیسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق محبوب کالونی چشتیاں میں میونسپل کمیٹی کے 3اہلکار گٹر کے اندر اتر کر صفائی کررہے تھے کہ دم گھٹنے سے 2اہلکار 47سالہ عرفان اور 45سالہ شفیق دم توڑنے کے بعد گندے پانی میں ڈوب گئے ،تیسرے نوجوان اہلکار کو گٹر سے ریسکیو کرکے تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا، ریسکیو اور مقامی لوگوں نے دونوں اہلکاروں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں