آزاد کشمیر ،آ ئی پی پی کا 35 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان
تنویر الیاس ایل اے 15 ، 22 اور 25 تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے ٹکٹ تقسیم کیے ،امیدواروں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ٹکٹوں کی منظوری دی جبکہ اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے ۔ عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیے ۔ سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کے 3 حلقوں سے حصہ لیں گے ۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گے ان میں ایل اے 2سے محمد معروف، ایل اے 3سے تسلیم عارف ،ایل اے 4 سے تیمور حسن، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی،ایل اے 9 سے طاہر فرید ،ایل اے 10 سے محمد یوسف ، ایل اے 11 سے محمد طالب ،ایل اے 12 سے صبیحہ صدیق ،ایل اے 13 سے نثار انصر ابدالی شامل ہیں ۔
سردار تنویر الیاس ایل اے 15 ،ایل اے 22 اور ایل اے 25 تین حلقوں سے امیدوار ہوں گے ۔ایل اے 16 سے اعجاز احمد، ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد ،ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل،ایل اے 23 سے سردار رئیس انقلابی ،ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سے سردار تبارک اللہ، ایل اے 30 سے مقبول گجر ،ایل اے 5 سے افتخار حسین ، ایل اے 35 سے عبد القدیر، ایل اے 39 سے طاہر کھوکھر ،ایل اے 40 سے سلیم بٹ ، ایل اے 41سے سعید ڈار، ایل اے 42 سے بلال بٹ، ایل اے 43 سے حمزہ بزمی ،ایل اے 14 سے راجہ فہیم فاروق، ایل اے 36 سے ادیب امجد بٹ، ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم ،ایل اے 29 سے سعید اعوان ،ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 28 سے کو ثر تقدیس گیلانی شامل ہیں ۔ باقی نشستوں پر نامزدگیاں جلد متوقع ہیں۔عبدالعلیم خان نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔