راولاکوٹ دھرنا پر کو ئی فائرنگ نہیں ہو ئی ،آ ئی جی آزاد کشمیر

راولاکوٹ دھرنا پر کو ئی فائرنگ  نہیں ہو ئی ،آ ئی جی آزاد کشمیر

مظفر آباد(دنیا نیوز)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام کی عدم دلچسپی اور گرتی ساکھ کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنے لگی، کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر راولا کوٹ احتجاج پر مبینہ پولیس حملے اور فائرنگ کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے شرپسندوں کے پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ مہم حقائق پر مبنی نہیں ، در یک عید گاہ دھرنا پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ شر پسند اشخاص پرانی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے عوام الناس میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں، ان کے یہ مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ترجمان آئی جی نے تمام امن پسند شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داری ، تحمل اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کسی بھی خبر یا ویڈ یو کوشیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں ، شرپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر راولا کوٹ احتجاج پر مبینہ پولیس حملے اور فائرنگ کی بات گمراہ کن ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں