جامعات میں سیاسی مداخلت نامنظور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی جامعات کو سیاسی مداخلت، اقربا پروری اور انتظامی انتشار کے حوالے کرنا صوبے کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔۔۔
اگر کسی کو یہ دیکھنا ہو کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی جامعات اور تعلیمی اداروں کے ساتھ کیا سلوک کیا تو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا حالیہ ڈگری سکینڈل ہی کافی ہے ۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ کسی مخالف سیاسی جماعت یا کالے چینلز کی کہانی نہیں بلکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اپنی سرکاری دستاویزات سے سامنے آنے والے حقائق ہیں۔