پاکستان بھی امریکی خوشیوں میں شریک
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں۔۔۔
جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک ایک دوسرے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہفتہ کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے امریکی یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ پر صدرٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا اس تاریخی دن پر پاکستان بھی امریکا کی خوشیوں میں شریک ہے ۔