ایساثابت نہیں ہواپمزانتظامیہ نے غیرقانونی بچہ اپنے پاس رکھا:عدالت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے پمز سے نومولود بچے کی حوالگی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔۔۔
جس میں عدالت کاکہناہے کہ ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا کہ پمز انتظامیہ نے غیر قانونی بچے کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے ،ایسا آرڈر پاس نہیں کر سکتے جو مریضہ کے علاج میں مداخلت ہو،ڈاکٹرز کی رپورٹ ہے کہ بچے کی ماں کی صحت ٹھیک نہیں علاج کی ضرورت ہے ،بچے کی ماں کو فوری حوالگی کیلئے نانی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔