موسم آج گرم مرطوب رہنے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں آ ج موسم گرم مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔۔۔
تا ہم شام کو کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ گزشتہ روز ڈی جی خان ، استور ، ہنزہ اور گردنواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔