ڈی آئی جی منصور الحق اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کل سماعت

 ڈی آئی جی منصور الحق اور دیگر  کیخلاف توہین عدالت کی  درخواست پر کل سماعت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے ڈی آئی جی (آئی ٹی)منصور الحق اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔۔۔

جسٹس عبہر گل خان مقامی شہری مبشر عباس کی توہین عدالت کی درخواست پر 6 جولائی کو سماعت کریں گی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اس کانام کریمنل ریکارڈ سے نہیں نکل سکا ،ڈی آئی جی آئی ٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔گزشتہ سماعت پر آئی جی پنجاب عدالت پیش ہوئے تھے اور عدالت نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا فارمیٹ تبدیل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں