اسلام آباد ہائیکورٹ: 50فیصدا ضافی ٹول ٹیکس وصولی معطل،تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے موٹروے پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس پر اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔