مافیاز حکمرانوں کے ساتھ مل کر عوام کا خون چوس رہے ،پٹرول سستا کیا جائے :جے یوآئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے پٹرول کی قیمت فوری طور پر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیاز حکمرانوں کے ساتھ مل کر مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کو عالمی مارکیٹ سے مہنگا فروخت کرنا بدترین ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا، ٹیکسٹائل مافیا کے بعد اب پٹرول مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔حکمرانوں کے ایسے ہی ظالمانہ فیصلوں سے بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں، نااہل حکمرانوں کے ایسے ہی کارنامے قوموں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔پٹرول کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں، مافیا کے پیٹ بھرنے کیلئے عوام کے جیب پر ڈاکا نہ ڈالا جائے ۔