کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی برسی،فوجی قیادت کاخراج عقیدت

 کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی برسی،فوجی قیادت کاخراج عقیدت

لازوال قربانی دفاع کا عزم مضبوط بناتی:فیلڈمارشل ،نیول و ایئرچیفس شہید کے نظریات، قربانی کوہمیشہ یادرکھاجائیگا:آئی ایس پی آر

اسلام آباد (دنیا نیوز)کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کی 27ویں برسی پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف، ایئر چیف اور پاک افواج نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل معرکے میں غیر معمولی جرات اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وطن کے دفاع میں کیپٹن کرنل شیر خان نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،یہ قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور ایثار کی روشن مثال ہے ، شہید کی لازوال قربانی پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے ، آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح افواج نے عہد کیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نظریات اور قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں