کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان کی صحت پر اظہارتشویش

کوٹ لکھپت جیل میں قید  پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان  کی صحت پر اظہارتشویش

لاہور(این این آئی)کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مشترکہ بیان شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے ، جبکہ ان کی آنکھ کی تکلیف اور قیدِ تنہائی کی صورتحال بھی باعثِ فکر ہے ۔پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جس شخص کا بھی نام سامنے آئے تمام متعلقہ افراد کو اس کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ ان کی خیریت سے آگاہی حاصل کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں