حکومت مقدس ہستیوں کی حرمت کا تحفظ کرے :اے پی سی
صحابہ و اہلبیت کی توہین میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے :اعلامیہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مقدس ہستیوں کی حرمت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔ صحابہ و اہل بیت کی توہین میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا کی موثر نگرانی کیلئے جامع میکنزم بناجائے ۔ کانفرنس کی صدارت صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ پیر رضائے مصطفی نقشبندی نے کی ۔اعلامیہ جنرل سیکرٹری مولاناعلی نقشبندی نے پڑھ کر سنایا۔ بیرسٹر وسیم الحسن شاہ، خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،ڈاکٹرخورشید الازہری،مولانا طاہر تبسم،پیر اسرار الحق، ڈاکٹرحسیب قادری،پیربشیر احمدیوسفی،پیر اصغرنورانی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی ودیگر رہنما شریک ہوئے ۔سوشل میڈیا پر توہین کے بڑھتے واقعات پر غور کیا گیااور طے پایا کہ جلد تمام مسالک پر مشتمل اے پی سی بلائی جائیگی۔