آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،6وکلا کی فہرست حکام کے حوالے

آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات ،6وکلا کی  فہرست حکام کے حوالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے ، پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کیلئے 6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

ملاقات کیلئے بھیجے گئے ناموں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، فتح اللہ برکی، حسنین مرتضیٰ سنبل اور شہباز احمد سیال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں