پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد، ای ڈی پوسٹل سٹاف کالج تبدیل

پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد، ای ڈی پوسٹل سٹاف کالج تبدیل

نادیہ امین ایگزیکٹو ڈائریکٹر پوسٹل سٹاف کالج،عمران پوسٹ ماسٹرجنرل تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پوسٹل سٹاف کالج سمیت گریڈ 20 کے چار افسروں اور 18  تا 20 گریڈ کے متعددافسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹ ماسٹر جنرل ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد نادیہ امین کو تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای سی او)پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ محمد عمران خان کوپوسٹ ماسٹر جنرل ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔

گریڈ 18 (پوسٹل گروپ) کے احمد اقبال کو اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد کے عہدے سے تبدیل کرکے کنٹرولر آئی ایم او اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ مصباح اقتدار کو کنٹرولر آئی ایم او اسلام آباد کے عہدے سے تبدیل کرکے اے پی ایم جی (فنانشل سروسز)، شمالی پنجاب سرکل راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ۔پاکستان پوسٹ کے گریڈ 20 کے دو افسروں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فیٹف ذوالفقار حسین اور پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا احسان اللہ کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں ہونے والے 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس پر بھیج دیا گیا ہے ، یہ کورس 6 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔کورس کے دوران ذوالفقار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (فیٹف)کی ذمہ داریاں معظم منصور، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بطور اضافی چارج انجام دیں گے ۔ اسی طرح پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا سرکل، پشاور احسان اللہ کی کورس میں شرکت کے دوران اسد عزیز، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (ایڈمن)کو تین ماہ کے لیے پوسٹ ماسٹر جنرل کے پی کاچارج سونپ دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں