گندم درآمد نہ کی توآٹا مزید مہنگا ہوجائیگا، عبدالرؤف

گندم درآمد نہ کی توآٹا مزید  مہنگا ہوجائیگا، عبدالرؤف

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی )چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پرگندم درآمد نہ کی گئی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناگزیر ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ چینی کی برآمد جاری رہی تو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت موجودہ سطح سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے ۔عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ کراچی میں مصنوعی قلت پیدا کرکے آٹے کی قیمتوں کو غیر معمولی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں