سول سروسز اکیڈمی میں مصنوعی ذہانت پر ورکشاپ ،وفاقی وزارتو ں سے افسروں کی نامزدگیاں طلب

سول سروسز اکیڈمی میں مصنوعی  ذہانت پر ورکشاپ ،وفاقی وزارتو ں سے افسروں کی نامزدگیاں طلب

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سول سروسز اکیڈمی گریڈ 17 تا 19 کے افسروں کیلئے مصنوعی ذہانت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ منعقد کرے گی جس کیلئے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں سے افسران کی نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔

دو روزہ تربیتی ورکشاپ جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے فیس50ہزارروپے مقرر کی گئی ہے جو کہ غیر رہائشی بنیادوں پر ہوگی، مراسلہ کے مطابق پروگرام کی فیس اور دیگر اخراجات متعلقہ افسر یا دفتر کو برداشت کرناہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں