چند لوگوں نے کشمیر کا امن تباہ کیا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے احتجاج کے نام پر چند افراد نے کشمیر کا امن تباہ کیا لیکن تمام تر قباحتوں کے باوجود بطور سیاسی کارکن مفاہمت کا حامی ہوں۔۔۔
آزاد کشمیر کے موجودہ بحران کا واحد حل گفت و شنید ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ بات چیت کی پیشکش پر شہر بند کر دئیے جائیں ،کشمیری ووٹرز 27 جولائی کو اپنے ووٹ سے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حاجی ہاؤس ڈھوک رتہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے منعقدہ انتخابی تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب سے سینیٹر ناصر بٹ، اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار ،طاہرہ اورنگزیب ، راجہ محمد صدیق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا نے ،دیگر مقررین نے کہا کہ ہم کشمیر کا الیکشن جیت کر سرخرو ہوں گے۔