پاکستان نے عالمی ڈاک ٹکٹوں کی نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان نے عالمی ڈاک  ٹکٹوں کی نئی تاریخ رقم کردی

کراچی (آئی این پی)پاکستان نے عالمی ڈاک ٹکٹوں کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔

ممتاز تاجر اور عالمی شہرت یافتہ فلاٹلسٹ محمد عارف بالاگام والا( تمغہ امتیاز) نے ‘‘مکاؤ 2026 اسپیشلائزڈ ورلڈ اسٹامپ نمائش’’ میں پانچ فریم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کی 79 سالہ تاریخ میں پہلے بلکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے فلاٹلسٹ بن گئے ہیں۔ان کی اس غیر معمولی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ملک کو ایک نادر بین الاقوامی اعزاز سے ہمکنار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں