سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت میں مزید 1سال توسیع منظور

سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت میں مزید 1سال توسیع منظور

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے صوبے میں رینجرزکے قیام کی مدت میں مزید ایک سال توسیع کی منظوری دیدی۔

اس حوالے سے سندھ کابینہ نے کراچی میں  ہونے والے اجلاس میں رینجرز کے قیام کی مدت میں 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک ایک سال توسیع کی منظوری دی۔حکام کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں