محمود الرشید کی 9 مئی کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا چیلنج

 محمود الرشید کی 9 مئی کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا چیلنج

سزا حقائق کے برعکس،کالعدم قرار دی جائے :درخواستگزار کا ہائیکورٹ میں مؤقف

لاہور (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی کے مقدمے میں ملنے والی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں سزا حقائق کے برعکس سنائی گئی،ٹرائل کورٹ نے میرا مؤقف درست نہیں سنا،اپیل میں نکتہ اٹھایا کہ ریکارڈ پر میرے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ،عدالت 10 سالہ قید کی سزا کالعدم قرار دے ۔یاد رہے 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے میاں محمود الرشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو کوٹ لکھپت میں قید کی سزا سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں