عمران رہائی فورس ، 60 ہزار کارکنوں نے رجسٹریشن کرالی:پختونخوا حکومت
راولپنڈی(آئی این پی)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے بنائی جانے والی فورس کیلئے 60 ہزار سے زائد ارکان رجسٹرڈ ہوچکے ، رہائی فورس سے متعلق جلد بڑی خبر سامنے آئے گی۔۔۔
تنظیم سازی کے بغیر تحریک آگے نہیں بڑھ سکتی، تمام صوبائی صدور کی ذمہ داری ہے تنظیمیں مکمل کریں، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی کا عمل آخری مراحل میں ہے ۔اپنے بیان میں شفیع جان نے مزید کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی نے مثالی انداز میں نبھائی، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کے اثرات نمایاں رہے ، خیبرپختونخوا ہر قسم کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے مکمل تیار ہے۔