ایمل ولی ،فضل الرحمن کی ملاقات، بد امنی پر تشویش

ایمل ولی ،فضل الرحمن کی ملاقات، بد امنی پر تشویش

دونوں قائدین نے متعلقہ اداروں کی ان کیمرہ بریفنگ انتہائی ضروری قرار دیدی عوام کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہونگے :سربراہان اے این پی،جے یو آئی

 اسلام آباد (دنیا نیوز، آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران ملکی سیاسی ، بالخصوص پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کیمرہ بریفنگ نہایت اہم اور ضروری ہے تاکہ سیاسی قیادت کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا جا سکے ۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو سنجیدہ، مربوط اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں