مظفرگڑھ :ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کے 2لاکھ 10ہزار روپے کے 105چالان

 مظفرگڑھ :ہیلمٹ نہ پہننے  پر شہری کے 2لاکھ 10ہزار  روپے کے 105چالان

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) مظفرگڑھ میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کے 2لاکھ 10 ہزار روپے کے 105چالان ہوگئے ۔

شہری کے مطابق دسمبر 2024میں بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل شو روم پربیچ چکاتھا، شو روم مالک نے ملی بھگت سے رجسٹریشن میرے نام کرادی۔ شہری کے مطابق اگست 2025 سے  اب تک 105 چالان ہوچکے ہیں، چالان آنے پر اب معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل میرے نام پر رجسٹرڈ ہے ، غیرقانونی رجسٹریشن کرانے پر شو روم مالک کیخلاف درخواست دی ہے ۔ پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں