کیپٹن قتل کیس، ملزم مجھے پارک لے جانا چاہتا:عینی شاہد لڑکی
موٹر سائیکل سے اتری تو سعد نے تشدد کیا، عاصم طارق پہنچے اور وجہ پوچھی تو کہا فیملی میٹر گروپ کیپٹن واپس آئے تو ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی:پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد (دنیانیوز)گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، واقعہ کی عینی شاہد لڑکی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، پولیس کے مطابق ملزم سعد عباسی اور لڑکی کا قتل کی واردات سے پانچ دن قبل واٹس ایپ پررابطہ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے اسے واٹس ایپ پر پک اینڈڈراپ کی آفرکی، ملزم دفتر کے بجائے مجھے زبردستی ایف نائن پارک لے جاناچاہتاتھا، میں موٹرسائیکل سے اتری تو سعد نے تشدد شروع کر دیا، اس دوران گروپ کیپٹن عاصم طارق وہاں پہنچے اورملزم سے وجہ پوچھی ، لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم نے عاصم طارق سے کہا یہ ہمارا فیملی میٹر ہے ، گروپ کیپٹن عاصم طارق واپس آئے توملزم نے ان پر فائرنگ کردی۔