بلیک باکس کی بیٹری تلاش میں مدد کیلئے 30 روز تک سگنل دیتی رہتی ہے

بلیک باکس کی بیٹری تلاش میں مدد کیلئے 30 روز تک سگنل دیتی رہتی ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ حادثے کی اصل وجہ صرف بلیک باکس کی برآمدگی اور اس کے تجزیے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

بلیک باکس میں کاک پٹ وائس ریکارڈ سمیت پرواز کے تمام تکنیکی اعداد و شمار، پائلٹس کی گفتگو، ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطے اور مختلف الارمز محفوظ ہوتے ہیں۔ بلیک باکس کی بیٹری قریباً 30 روز تک سگنل دیتی رہتی ہے جس کی مدد سے اسے تلاش کیا جا سکتا ہے ۔حکام نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ طیارے کا بلیک باکس ملا ہے یا نہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پیش رفت سے متعلق مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں