پائلٹ نے حادثے سے قبل مے ڈے کال نہیں دی ذرائع ایئر ٹریفک کنٹرول

پائلٹ نے حادثے سے  قبل مے ڈے کال نہیں دی  ذرائع ایئر ٹریفک کنٹرول

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پائلٹ نے حادثے سے قبل مے ڈے کال نہیں دی اور ہنگامی صورت حال اتنی اچانک پیدا ہوئی ہو کہ عملے کو مے ڈے کال دینے کا موقع ہی نہ ملا ہو۔

ادھر ایوی ایشن کے ماہر ایک صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف نیوی گیشن سسٹم کی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ ان کے مطابق ایسے طیاروں میں اہم نظاموں کے متبادل موجود ہوتے ہیں، اگر صرف نیوی گیشن متاثر ہو تو بھی پر، دم اور ہوا بازی کے دیگر آلات کی مدد سے طیارہ کافی فاصلے تک گلائیڈ کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...