رینجر اہلکاروں کی شہادت، ملزم کا ذہنی توازن درست، ٹرائل شروع

رینجر اہلکاروں کی شہادت، ملزم کا ذہنی توازن درست، ٹرائل شروع

ہاشم عباسی کی میڈیکل رپورٹ انسداددہشتگردی عدالت جمع، استغاثہ کے گواہ طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) انسداددہشتگردی عدالت نے 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے موقع پر 4 رینجر اہلکاروں کی شہادت کے مقدمہ کے مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کیلئے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ ملزم ہاشم عباسی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایاگیاکہ ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست ہے ، عدالت نے باقاعدہ ٹرائل کیلئے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ میڈیکل رپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں 8 ماہ سے کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی تھی،عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں میڈیکل بورڈ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،ملزم ہاشم عباسی پر رینجر اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے کا الزام ہے ،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور ودیگر اس مقدمہ میں نامزد ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں