آئینی بینچوں کے قیام سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

آئینی بینچوں کے قیام سے متعلق  درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے عدالتی اصلاحات، آئینی بینچوں کے قیام اور رجسٹری کے مبینہ غیر آئینی اختیارات سے متعلق درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور دیگر درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں آئینی بینچ تشکیل نہیں دئیے گئے۔ ہائیکورٹ میں آئینی بینچوں کے قیام کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے ، جس کے لیے سپیکر اسمبلی کو بھی خط لکھا جا چکا ہے ۔ درخواست گزاروں کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکام کو بھجوائی گئی درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ انہوں نے استدعا کی کہ متعلقہ حکام کو 30 روز کے اندر وجوہات پر مبنی فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے ، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے قیام کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں